• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان مسعود کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افیئرز مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلئیرز افیئرز مقرر کردیا ہے۔

شان مسعود نے 44 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 84 اننگز میں بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے، 6 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 550 رنز بنائے۔

36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا، انہوں نے گزشتہ روز ہی اب تک کا اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید