قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فراڈ کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ملتان میں کرکٹر صہیب مقصود سے فراڈ کے ذریعے ہتھائی گئی گاڑی لاہور سے برآمد کر لی گئی۔
سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق صہیب مقصود کی گاڑی لاہور سے برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی ملتان کے شوروم ڈیلر نے فراڈ کے ذریعے ہتھیا لی تھی، صہیب مقصود نے 3 روز قبل فراڈ کی اطلاع دی تھی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ملتان کے ایک کار شو روم کے مالک نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔
کار شوروم مالک نے فراڈ کے ذریعے صہیب مقصود کی گاڑی ہتھیا لی تھی اور اسے لاہور منتقل کر دیا تھا۔
صہیب مقصود نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب سے مدد کی اپیل کی تھی۔