ملک میں کھیلوں کی سرپرستی میں نمایاں نام پاکستان کسٹمز نے ایک بار پھر صحتمند سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے کا آغاز پہلے ہی قومی کھیل ہاکی سے ہوچکا ہے، دوسرے مرحلہ میں کسٹمز کی فٹبال ٹیم قائم کرکے عوامی کھیل فٹبال کی سرپرستی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماضی میں اس ادارہ کی فٹبال ٹیم کو قومی سرکٹ میں نمایاں مقام حاصل تھا۔ ہفتہ 25 اکتوبر کو پاکستان کسٹم کی فٹبال ٹیم بھی ایک چیلنچ میچ سے ایکشن میں آ رہی ہے۔
یہ میچ پاکستان کسٹم اور سندھ پولیس کے درمیان کراچی پورٹ ٹرسٹ فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ڈائریکٹر پاکستان کسٹم اسپورٹس شہباز احمد اور کسٹمز کلاس 4 ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے کھیلے جانے والے میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
مقابلہ چار بجے شروع ہوگا پاکستان کسٹمز نے کراچی کے شائقین فٹبال کو میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔