• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ آج ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ملک بھر میں ٹیسٹ ہوں گے، ایک لاکھ 40 ہزار طلبہ داخلہ ٹیسٹ دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر سی اِی او سندھ ٹیسٹنگ سروس کا کہنا ہے کہ جعلی پرچے زیرگردش ہیں۔

کراچی سمیت مختلف شہروں میں امیدوار امتحانی مراکز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں 32 جبکہ سعودیہ میں 1 امتحانی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جس امیدوار کے پاس جووینائیل کارڈ نہیں تو اسے میٹرک یا انٹر کی اصل مارک شیٹ لانا لازم ہے۔

امتحانی مراکز کے باہر ٹریفک، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے پولیس بھی موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید