امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنما بہادر ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 47 ویں آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فوجی تصادم کے خاتمے کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، ہم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی لڑائی کو روکا، دونوں فریق تمام لڑائیاں ختم کرنے پر راضی ہیں، 18 کمبوڈیا جنگی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا مبصرین تعینات کرے گا، کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور ہم چینی صدر سے بات کریں گے۔