• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار! کس کس طرح بذریعہ آن لائن فراڈ لوٹا جاسکتا ہے؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خبردار رہیں! آن لائن فراڈ کے ذریعے رقم بٹورنے والوں سے ہوشیار رہیں۔

ہیکرز کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں عام ہو گئیں۔

کبھی فون سم ویری فکیشن، کبھی کسی پارسل کی ڈیلیوری یا پھر کسی پیارے کو مشکل میں بتا کر لوٹنے کی کوششیں ہونے لگیں۔

ہیکرز شہریوں کو کال کر کے ان کے نمبر پر بھیجا گیا او ٹی پی مانگتے ہیں یا پھر بھیجے گئے لنک پر کلک کرنے کو کہتے ہیں۔

اگر آپ نے ان کا کہنا مان لیا تو ہیکرز آپ کا موبائل فون ہیک کر لیتے ہیں، ایک طرف آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی ہو سکتا ہے تو دوسری طرف آپ کا واٹس ہیک کر کے اس کے ذریعے آپ کے کانٹیکٹس کو میسجز کر کے بڑی رقم بٹوری جاتی ہے۔

سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے اور ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی نکہت شکیل بھی اس آن لائن فراڈ کا شکار ہوئیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ایسے میسیجز موصول ہوں کہ ان کا کوئی پیارا مشکل میں ہے اور رقم کا مطالبہ کر رہا ہے تو اس سے ریگولر کال کر کے اِس بات کی تصدیق لازمی کر لیں کہ جو میسج کر رہا ہے وہ اصل شخص ہے یا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید