مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ این اے 96 سے بلال بدر چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر کا کہنا ہے کہ پی پی 203 سےحنیف جٹ اور پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔