• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کے ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں: ایم کیو ایم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے حیدرآباد شہر کا کوئی فرد محفوظ نہیں، ڈینگی سے اموات پر سرکاری سطح پر کوئی ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔ 

حیدر آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی وسیم حسین نے کہا کہ ہر گھر میں 2 سے 3 افراد ڈینگی کا شکار ہیں، شہر میں اگر اسپرے نہیں ہو رہا تو یہ ایچ ایم سی کی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سڑکوں پر آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ افراتفری پھیلا رہے ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے مطالبہ ہے کہ کرپٹ میئر کو نکال باہر کیا جائے۔

وسیم حسین نے کہا کہ میئر کاشف شورو سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، میئر اور ان کی پوری ٹیم کرپشن میں ملوث ہے۔

اس موقع پر موجود رکنِ سندھ اسمبلی راشد خان نے کہا کہ ہر یوسی چیئرمین کو پہلی تاریخ کو 12 لاکھ روپے ملتے ہیں، کس جماعت کا یوسی چیئرمین اسپرے نہیں کروا رہا۔

قومی خبریں سے مزید