• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کا گندم سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا کی حکومت کو مشورہ دے دیا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا (پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے خریداری کرے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 200 سے زائد فلار ملز بند پڑی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے بجائے صوبے کی آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے، پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔

صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹ کے تحت ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اولین ذمے داری پنجاب کے عوام ہیں، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت ہے کہ ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید