کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شمال مشرق سے خشک اور گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔
دن کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ رات کا کم سے درجۂ حرارت 22 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن نے 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کراچی سے 880 اور بھارتی گجرات سے 510 کلو میٹر دور ہے، سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔