• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں 189 روپے کا اضافہ مانگ لیا

سوئی ناردرن نے گیس قیمت میں اوسطاً 189 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگ لیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں سوئی ناردرن نے درخواست جمع کرادی ہے، جس میں رواں مالی سال کےلیے قیمت میں اضافہ مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت 1 ہزار 955 روپے 50 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

سوئی ناردرن کی موجودہ اوسط گیس قیمت 1 ہزار 766 روپے 50 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، درخواست کے ذریعے 189 روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں 52 ارب 95 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

درخواست میں سوئی ناردرن نے 316 روپے 64 پیسے فی یونٹ کاسٹ آف ایل این جی سروس مد میں بھی مانگے ہیں۔

سوئی ناردرن کی درخواست پر اوگرا میں سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید