• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی آرمی چیف سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلادیش کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد نے اس موقع پر بنگلادیش آرمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان اور عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاک بنگلادیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ 

ملاقات میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشتگردی میں تجربات کے تبادلے پر گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے جھوٹی اور تقسیم انگیز اطلاعاتی مہمات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا خطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی کومزید مضبوط بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید