• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں ڈینگی سے ہلاک نوجوان کے والد عدالت پہنچ گئے

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

حیدر آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان کی ہلاکت پر اس کے والد نے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔

عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کاحکم دے دیا۔

حیدر آباد کی عدالت نے پولیس کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سےمعاونت اور تفتیش کا حکم بھی دیا ہے۔

شہری نے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 19 اکتوبر کو ڈینگی سے متاثرہ بیٹے کو سول اسپتال حیدر آباد لے کر گیا تھا، صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کسی نے بیٹے کا علاج نہیں کیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ایس سول اسپتال حیدر آباد رجسٹرار اور ڈیوٹی ڈاکٹرز پر مقدمہ درج کیا جائے۔

اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے رش کی وجہ سے بیڈ خالی نہیں تھا۔

انچارج میڈیکل وارڈ 2 ڈاکٹر اقبال شاہ کے وکیل نے عدالت میں جواب دائر کیا ہے کہ نوجوان کا انتقال ڈینگی کےسبب ہوا، جو کہ انتظامی غفلت ہے۔

قومی خبریں سے مزید