• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ رشمیکا مندانا نے وجے دیوراکونڈا سے منگنی کی تصدیق کر دی ؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بھارتی تیلگو سنیما کی مقبول ہیروئن رشمیکا مندانا نے اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ 7 سال سے جاری رومانوی تعلق اور منگنی کی افواہوں پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی مگر حال ہی میں اُنہوں نے اس سلسلے میں ایک مبہم پوسٹ شیئر کردی۔ 

بھارتی معروف فنکار جوڑی، رشمیکا مندانا اور وجے پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر 2018ء میں فلم گویتھا گونڈم میں جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد سے اِن کی کیمسٹری کو حقیقی زندگی کے تعلقات سے جوڑنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

اس جوڑی کے درمیان جاری رومانوی تعلق سے متعلق جب بھی سوال کیا گیا تو رشمیکا اور وجے نے مبہم جواب دے کر مداحوں کے ذہنوں میں مزید نئے سوالات کو جنم دیا ہے۔

حال ہی میں ایک فلم کی پروموشن کے دوران جب رشمیکا سے ان کی وجے سے منگنی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے مسکراتے ہوئے مختصراً جواب دیا کہ ’سب کو سب معلوم ہے۔‘

اس مختصر جواب کو اِن کے مداحوں اور بھارتی میڈیا نے لاعلمی یا تردید نہیں بلکہ ایک خاموش ’تصدیق‘ قرار دیا۔

دوسری جانب حال ہی میں رشمیکا مندانا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اِن کے بائیں ہاتھ کی انگوٹھی کی چمک سب کی نگاہوں میں آ گئی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ انگوٹھی رشمیکا مندانا کی وجے سے منگنی کی انگوٹھی ہے۔

بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رشمیکا اور وجے کی شادی کی تاریخ بھی گردش میں ہے، امکان ہے کہ وہ فروری 2026 میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید