• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔

معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔

یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’زندہ‘ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں پہلا گانا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید