دبئی کا ایک کیفے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر رہا ہےجو پانامہ میں اگنے والی پھلیوں سے تیار کی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اپنے غیر معمولی منصوبوں کی وجہ سے دنیا پھر میں مشہور ہے، ان غیر معمولی منصوبوں میں انڈور سکی ایریا کے ساتھ ایک بہت بڑا شاپنگ مال، دنیا کی بلند ترین عمارت اور ایک مصنوعی جزیرے جیسے غیر معمولی منصوبے شامل ہیں۔
اب حال ہی میں دبئی میں مہنگی ترین کافی پیش کرنے والے جولیتھ کیفے کے شریک بانی سیرکان ساگسوز نے بتایا کہ ہم نے یہ محسوس کیا کہ دبئی ہماری سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے پھر جیسا کہ ہمیں لگا تھا ویسا ہی ہوا اور یہاں ہمارا کیفے کافی کے شائقین کے لیے ایک ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہمارا ہفتے سے شروع ہونے والے اس جولِتھ کیفے میں تقریباََ ’400 کپ‘ کافی پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔
سیرکان ساگسوز نے مزید بتایا کہ 3 ہزار 600 درہم یعنی تقریباً 980 ڈالرز کی یہ کافی پھولوں اور پھلوں کے ذائقوں کا منفرد مرکب ہے جو چائے کی یاد دلاتا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس کافی میں چنبیلی جیسے سفید پھولوں کی خوشبو، نارنجی اور برگاموٹ جیسا ترش اور ساتھ ہی خوبانی اور آڑو کا ہلکا سا ذائقہ بھی شامل ہے، یہ بالکل شہد جیسی میٹھی اور نرم ہے۔