فرانس سے تعلق رکھنے والے دنیا کے معمر ترین اولمپک گولڈ میڈلسٹ سائیکلسٹ چارلس کوسٹ 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر کھیل مارینا فراری نے گزشتہ روز ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معمر ترین سابق اولمپک چیمپئن، سابق ٹریک سائیکلسٹ چارلس کوسٹ 30 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔
انہوں نے کہا کہ چارلس کوسٹ کی موت کا علم ہوا، جس پر شدت غم و رجن محسوس کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ چارلس کوسٹ نے 1948 کے لندن اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور 2024 کے پیرس گیمز میں مشعل بردار تھے۔
اس سے قبل دنیا کی معمر ترین اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز ہنگری کی آرٹسٹک جمناسٹ اگنیس کیلیٹی کے پاس تھا، ان کا انتقال رواں 2 جنوری کو 103 برس کی عمر میں ہوا۔