• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کا 84 سال کی عمر میں عارضہ قلب سے انتقال

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کے سابق نائب صدر ڈک چینی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ڈک چینی طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا۔

وہ 2001 سے 2009 تک صدر جارج ڈبلیو بش کے دور صدارت میں نائب صدر اور انکے والد صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کے عہد صدارت میں 1989 سے 1993 تک وزیر دفاع اور اس سے قبل کے ریبلیکن صدور کے عہد میں وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے۔ 

11 ستمبر 2001 کے نیو یارک اور واشنگٹن پر حملوں کے بعد جب صدر بش کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تو اس موقع پر چارج ڈک چینی نے سنبھالا۔

ڈک چینی کو امریکی تاریخ کا طاقتور ترین نائب صدر سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ ناتجربہ کار صدر بش کے مقابلے میں کافی جہاندیدہ اور اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔

انکی 59 سالہ بیٹی الزبیتھ لین چینی امریکی اٹارنی اور سابق سیاستداں ہیں اور وہ  ایوان نمائندگان کی رکن رہی چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید