• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائیں بازو کے برطانوی رہنما ٹومی رابنسن دہشتگردی کے الزام سے بری

ٹومی رابنسن(تصویر سوشل میڈیا)۔
ٹومی رابنسن(تصویر سوشل میڈیا)۔

برطانیہ کے دائیں بازو کے رہنما اسٹیفن یاکسلے لینن المعروف ٹومی رابنسن دہشتگردی کے الزام سے بری ہوگئے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ نے 42 سالہ ٹومی رابنسن کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، ٹومی رابنسن کو چینل ٹنل میں داخلے کے وقت پولیس کو موبائل پن نمبر نہیں دیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹومی رابنسن کا کہنا تھا کہ فون میں'صحافتی مواد' کے سبب پن نمبر نہیں دیا، جولائی 2024 کے واقعے پر ٹومی رابنسن پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد ہوئی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹومی رابنسن نے بتایا تھا کہ وہ اپنے دوست کی مہنگی کار بینیڈورم چھوڑنے جا رہے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق افسران نے بتایا کہ ٹومی رابنسن کا ٹنل کا ایڈوانس ٹکٹ نہ لینا بھی غیرمعمولی تھا، کار میں سے 13 ہزار 370 پاؤنڈ اور 1,660 یورو برآمد ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید