• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر بیوی کا ضرورت سے زیادہ خیال رکھ رہا ہے تو اسکا ضرور باہر چکر چل رہا ہوگا: جویریہ سعود

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ اگر شوہر ضرورت سے زیادہ بیوی کا خیال رکھ رہا ہے تو سمجھ جائیں اس کا ضرور کوئی چکر چل رہا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور سماجی مسائل سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا پر دکھاوا کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ صرف مجھے ہی نہیں میرے بچوں کو بھی جھوٹ بولنے اور دوغلہ پن کرنے والے افراد سے سخت نفرت ہے۔ یہاں تک کہ میرے بچے مجھے سوشل میڈیا پر فلٹر استعمال کرنے نہیں دیتے۔

جویریہ سعود نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ بھی فیک ہوگئے ہیں، اکثر افراد تو دکھاوے کی خاطر اردو بھی انگریزی میں بولتے ہیں۔ ہمارے آس پاس فیک لوگ اتنے ہوگئے ہیں کہ ان کی پہچان بہت مشکل ہوگئی ہے، میری والدہ نے کہا تھا کہ جو شخص تم سے اختلاف نہ کرے سمجھ جاؤ وہ صحیح نہیں ہے دکھاوا کر رہا ہے اور ایسے لوگ مجھے سخت ناپسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر شادی شدہ زندگی میں بھی بالکل پرفیکشن ہو، شوہر بیوی کا ضرورت سے زیادہ خیال رکھ رہا ہے، اسے تحفے تحائف دے رہا ہے، اسے خوش رکھ رہا ہے تو سمجھ جانا چاہیے کہ معاملہ گڑبڑ ہے، وہ یقیناً دھوکا دے رہا ہے جسے کور کرنے کے لیے بیوی کا خیال رکھ رہا ہے تاکہ اس کا دھیان کسی اور طرف نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف شوبز کی بات نہیں کر رہی بلکہ عام زندگی میں بھی میں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سارے جوڑے دیکھے ہیں، جہاں شوہر اپنی بیویوں کو صرف اس لیے خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید