• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی دیسی لاہوری لہجے کی نقل، ویڈیو وائرل

-- فائل فوٹوز
-- فائل فوٹوز

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر کی دیسی لاہوری لہجے کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

19.2 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی نوجوان اسٹار ہانیہ عامر نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی ہے، ان دنوں وہ ڈرامہ میری زندگی ہے تو میں اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث بھی خوب داد وصول کر رہی ہیں۔

 ساتھ ہی وہ اپنے دوست عاصم اظہر کے ساتھ دوبارہ ملنے کی خبروں کے باعث بھی سرخیوں میں ہیں، ہانیہ کی خوش مزاجی، دوستانہ طبیعت اور ہنسی مذاق والی ویڈیوز انہیں ہمیشہ خبروں میں رکھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مزاحیہ انداز میں لاہوری دیسی لہجے کی نقل اتارتی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ شعوری طور پر اردو کے حرف ’ر‘ کو ’ڑ‘ سے بدل کر لہجہ ادا کر رہی ہیں، جو لاہور کے پرانے اور اندرون شہر کے مخصوص دیسی لہجے کی پہچان ہے۔

ہانیہ کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل دیکھنے میں آیا، کچھ لوگ ویڈیو کو مزاحیہ اور بےضرر قرار دیتے ہوئے اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ایک ’غیر ذمہ دار سیلبریٹی‘ ہیں جو مسلسل پبلک ریلیشز کی سرگرمیوں میں مصروف رہتی ہیں اور ملک میں ہونے والے سنگین واقعات سے بے خبر نظر آتی ہیں۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ہانیہ نے ’اسلام آبادیوں کا بدلہ‘ لے لیا ہے کیونکہ اکثر لاہوری شہری اسلام آباد والوں کو ان کے اندازِ گفتگو پر چھیڑتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید