• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئی بات گئی والا جملہ مذاق تھا، سنجیدہ نہ لیا جائے، ٹوئنکل کھنہ

ٹوئنکل کھنہ(تصویر سوشل میڈیا)۔
ٹوئنکل کھنہ(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ بےوفائی کے بارے میں رات گئی بات گئی والا ان کا جملہ صرف ایک مذاق تھا۔ 

 ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کی بیٹی اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو اپنے ٹاک شو میں بےوفائی پر دیے گئے بیان پر تنقید کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ جملہ کسی سنجیدہ بحث کے طور پر نہیں بلکہ صرف مذاق تھا۔

سینئر اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ٹو مچ ود کاجول اینڈ ٹوئنکل میں دیے گئے ریمارکس کی وجہ سے اب یہ دونوں ایک تنازع کا حصہ بن گئی ہیں۔ 

ٹوئنکل کے بےوفائی سے متعلق کمنٹس، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جسمانی دھوکے کو رات گئی بات گئی کا استعمال کرکے نظرانداز کیا جا سکتا ہے، پر ہونے والی تنقید پر ایک بھارتی میڈیا ادارے سے انٹرویو میں 51 سالہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ ہلکے پھلکے انداز میں کیا گیا مذاق تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی سنجیدہ بحث ہوتی، تو میں کہتی کہ ہمیں یہ جانچنے کی ضرورت ہے کہ ایک شریک حیات کا تصور کہاں سے آیا، جب ہم خانہ بدوش طرز زندگی سے زرعی سماج کی طرف منتقل ہوئے اور پھر ایک مرد اور اس کا اپنی اولاد پر دعویٰ ہونے لگا۔ 

اس کے مقابلے میں ایک شریک حیات کا تصور راسخ ہوا اور معاشرہ پھلنے پھولنے لگا اور اسے یکجا کیا۔ تو یہ ایک سنجیدہ بحث ہے۔ لیکن میرا جملہ تو صرف ایک مذاق تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید