• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارت کے شہر بلاسپور میں مسافر ٹرین اور کارگو ٹرین کے درمیان ہونے والی خطرناک ٹکر کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بلاس پور-گٹورا سیکشن کے درمیان پیش آیا۔

بھارتی سرکاری افسر سنجے اگروال کے مطابق مقامی مسافر ٹرین نے آگے آنے والی ایک مال گاڑی کو زوردار ٹکر ماری۔

امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کی، اس دوران لوہے کے کَٹرز کا بھی استعمال کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریلوے حکام نے روٹ پر متعدد مسافر اور ایکسپریس ٹرینوں کو معطل کردیا۔

بھارتی ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد جبکہ زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید