معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار رومیسہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنے ایک سابق طالبعلم کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی تھی۔
اداکارہ نے جیو ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شرکت کے دوران بتایا کہ میں اداکاری سے قبل ٹیوشن پڑھایا کرتی تھی تاکہ نیا آئی فون خرید سکوں۔
رومیسہ خان کے مطابق اُس وقت میری عمر صرف 17 سال تھی اور میں آٹھویں جماعت کے لڑکوں کو پڑھاتی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل انہی طلبا میں سے ایک نے مجھے پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی والدہ کو رشتے کے لیے گھر بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
رومیسہ خان نے بتایا کہ اُس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے شاگردوں سے زیادہ بڑی نہیں ہوں، اسی لیے میں نے اس پیشکش کو ہنس کر ٹال دیا۔
یاد رہے کہ رومیسہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹک ٹاک سے کیا اور بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔