• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی مبارک باد

سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ڈیموکریٹس کی سینئر رہنما ہیلری کلنٹن نے نیویارک کے میئر کا الیکشن جیتنے والے ظہران ممدانی کو ان کی شاندار و تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دونوں نے نومنتخب میئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے اگلے میئر منتخب ہونے پر آپ کو مبارک ہو، میری خواہش ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں، کیونکہ اب آپ کو اپنی انتخابی مہم کے جذبے کو ایک بہتر، منصفانہ اور زیادہ قابلِ برداشت نیویارک کی تعمیر میں ڈھالنے کے لیے کام کرنا ہے۔

علاوہ ازیں ہیلری کلنٹن نے ظہران ممدانی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال نیویارک کے انتخابات میں گزشتہ 50 برسوں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی کامیابی ہے اور ظہران ممدانی کی پُراثر انتخابی مہم کا ثبوت ہے۔ دنیا کے عظیم ترین شہر کے اگلے میئر کو دلی مبارکباد۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔

34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید