انگلینڈ میں ایک اور غیر ملکی قیدی کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غلطی سے قیدی کی رہائی لندن کی ایچ ایم پی وینڈزورتھ میں 29 اکتوبر کو ہوئی ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کی غلطی سے رہائی کے 5 روز بعد پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غلطی سے رہا ہونے والے اس 24 سالہ قیدی کا تعلق الجزائر سے ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنسی جرائم میں ملوث غیر ملکی قیدی ہڈش کیباتو کو غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔
غلطی سے جیل سے رہائی کے 2 دن بعد ایتھوپیا کے 41 سالہ ہڈش کیباتو کو پولیس نے لندن کے علاقے فنسبری پارک سے گرفتار کر لیا تھا۔
ایتھوپین ہڈش کیباتو کو ایک 14 سالہ لڑکی اور ایک عورت پر جنسی حملے کرنے کے جرم میں ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس کی جیل سے حادثاتی رہائی کو برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے ناقابلِ قبول قرار دیا تھا۔