• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ دیپیکا جگر کے اسٹیج 2 کینسر سے لڑ رہی ہیں، شعیب ابراہیم

بھارتی اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا ہے کہ اہلیہ دیپیکا ککڑ جگر (لیور) کے اسٹیج 2 کینسر سے لڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 38 سالہ شعیب اور 39 سالہ دیپیکا نے 2018ء میں شادی کی اور اُنہوں نے 2023ء میں بیٹے روحان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہا تھا۔

شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ کی صحت سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ ہم دونوں ہی اُن کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بے حد فکر مندی سے منتظر ہیں، اسپتال کے چکر اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل ہی اسپتال گئے تھے خون ٹیسٹ کےلیے نمونے دینے، پہلے یہ عمل ہر تین ماہ بعد ہوتا تھا اب 2 ماہ بعد کرتے ہیں، اسپتال کے چکر کے بعد ہر رپورٹ آنے سے پہلے کا دورانیہ ہم سب کے لیے زیادہ خوفناک اور آزمائشی ہوتا ہے۔

بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ رپورٹ کل آئے گی، یہ انتظار والا وقت سب سے زیادہ ڈراؤنا ہوتا ہے، دعا ہے کہ اللّٰہ کے فضل سے سب کچھ ٹھیک ہو جائے۔

ویڈیو میں دیپیکا ککڑ بھی شوہر کے ساتھ بیٹھی ہیں، اُن کے چہرے پر امید اور فکر کی جھلک واضح ہے، وہ اکثر اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی بیماری، کیموتھراپی، کمزوری، جذباتی کیفیت اور بحالی کے مراحل پر کھل کر بات کرتی ہیں۔

دیپیکا ککڑ نے جون 2025ء میں ٹیومر ریموول سرجری کروائی تھی، انہیں حال ہی میں اپنے بیٹے روحان سے وائرل انفیکشن لگا تھا، جو علاج کے دوران کمزور قوت مدافعت کی وجہ سے بڑھ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید