پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیہ کے مطابق شائقین سیریز کے ٹکٹس نجی کوریئر سروسز کے مقررہ مراکز سے خرید سکیں گے، آن لائن ٹکٹس کی فروخت پہلے ہی جاری ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان پہلے سے کیا جا چکا ہے۔ ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز11، 13 اور 15 نومبرکو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔