جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے اداکار ہریش رائے، جو کے جی ایف سیریز میں اپنی اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، کینسر سے طویل جنگ کے بعد آج چل بسے ۔
ہریش رائے اپنی فلموں اوم اور کے جی ایف سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ ان کی عمر 55 سال تھی۔ انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
ہریش نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں کناڈا کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کرکے کافی شہرت حاصل کی۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اداکار ہریش رائے کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔