ملتان (سٹاف ر پورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام نے پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کرپشن کی روک تھام کیلئے مزید دوافسروں کو مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی 130سے زائد گاڑیوں کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہم کا انچارج سپرنٹنڈنٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمود مہے کو دیا گیا تھا بتایا گیا ہے کہ کمپنی حکام کو پٹرولیم مصنوعات میں کرپشن اور غیر معیاری مصنوعات کی سپلائی بارے شکایات موصول ہوئی تھیں جس سے کمپنی کی گاڑیوں پر برے اثرات مرتب ہو رہے تھے جس کا کمپنی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے دو آفیسران انوار الحق اور محمد عثمان کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دے دیا تھا اور ان سے مجموعی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔