بھارت کی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔
اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔