• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: زخمی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی عدالت نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کو 1 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے 2023ء میں کلاس روم میں 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے خاتون ٹیچر کے زخمی ہونے کے معاملے پر حکم جاری کیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اسسٹنٹ پرنسپل کو اسٹاف نے کئی بار خبردار کیا تھا کہ بچے کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون ٹیچر نے سابق اسسٹنٹ پرنسپل ایبونی پارکر کے خلاف 40 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ طالب علم کی والدہ کو غفلت اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید