کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوئوں کو شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل بھی جلا دی،پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے خاتون سے موبائل فون چھینا تھا، ڈاکوؤں کی شناخت صدام اور مرتضیٰ کے نام سے کی گئی ۔