رائل پام گولف ٹیم ٹرافی چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہو گئی، دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر ٹیم گیریژن کی برتری برقرار ہے۔
لاہور کے رائل پام گولف اینڈ کنٹری کلب کے گولف کورس پر رائل پام گولف ٹیم چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
ٹیم گیریژن نے اپنی برتری دوسرے راؤنڈ میں بھی برقرار رکھی ہوئی ہے، جمشید مطلوب، زید عمر، صائم طاہر اور عمر کیانی پر مشتمل ٹیم 467 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
ٹیم رائل پام نے دوسرے راؤنڈ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، وہ 468 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
چیلنج شیلڈ کیٹگری میں غلام قادر فاتح قرار پائے جبکہ عبدالسلام نذیر رنرز اپ رہے۔
انفرادی گروس مقابلوں میں حسین حامد کا پہلا، ایم شعیب کا دوسرا اور غلام قادر کا تیسرا نمبر ہے۔