• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو دہلی ایئرپورٹ، فلائٹ آپریشن گڑبڑ جاری، دوسرے دن بھی 800 پروازیں متاثر

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث دوسرے دن ہفتے کو بھی فلائٹ آپریشن میں شدید گڑبڑ رہی اور 800سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں۔ فلائٹ راڈار کے مطابق ہفتے کو نیو دہلی ایئرپورٹ کی روانگی کی 575 پروازوں میں تاخیر ہوئی جن میں 300 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ 12 بجے نیودہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 45 منٹ رپورٹ ہوا۔ اسی طرح نیودہلی ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد کی 245 پروازیں متاثر ہوئیں۔ جن میں 100 پروازوں میں غیر معمولی تاخیر رپورٹ ہوئی۔ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران نیو دہلی کی 1650 پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید