• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: معروف کمپنی کے مالک کا مبینہ قاتل پولیس فائرنگ سے ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور کے قریبی علاقے نصیر آباد میں معروف کمپنی کے مالک کے مبینہ قتل کا ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے رحیم یار خان میں چھاپہ مارا گیا، اس دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ضمانت کے بعد فرار ہو گیا تھا، ملزم کے پاکستان پہنچے پر مبینہ طور پر ایک اعلیٰ پولیس افسر اس کی پشت پناہی کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے نصیر آباد میں اجرتی قاتلوں کی مدد سے کمپنی کے مالک کو قتل کروایا تھا، واقعے میں ملوث دونوں اجرتی قاتلوں کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید