• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسویں تھل جیپ ریلی ختم، فیصل شادی خیل کامیاب

دسویں تھل جیپ ریلی کا رنگا رنگ میلہ اختتام پذیر ہوگیا ،پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے ہیں۔

10ویں تھل جیپ ریلی میں اتوار کے روز پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلے ہوئے، مقابلوں میں 2 خواتین ریسرز سمیت 37 ریسرز نے حصہ کیا۔

تجربے کار ڈرائیور صاحبزادہ سلطان اور نادر مگسی پری پیئرڈ کیٹیگری جیتنے میں ناکام رہے، نادر مگسی دوسرے اور محمد رضا سعید تیسرے نمبر پر رہے ۔

فیصل شادی خیل نے 2 گھنٹے10 منٹ 18 سیکنڈ میں 200 کلو میٹر کا ٹریک عبور کیا جبکہ نادر مگسی 2  گھنٹے 14 منٹ اور 57 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

ریلی میں شریک ریسرز نے تھل جیپ ریلی کو بہترین اسپورٹس ایونٹ قرار دیا، خواتین کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں سلمیٰ خان نے سب سے کم وقت میں ٹریک مکمل کرکے جیت اپنے نام کی۔

پری پیئرڈ وومن کیٹیگری میں 2 خواتین ریسرز سلمی خان اور دینا پٹیل مد مقابل تھیں، دینا پٹیل کے ساتھ جرمن شہری اینڈریو نے بطور نیویگیٹر حصہ لیا۔

ریس میں معروف ریسر سلمی خان پہلے نمبر پر رہیں،انھوں نے مقررہ فاصلہ میں ایک گھنٹہ 30 منٹ اور 20 سیکنڈ میں طے کیا۔

ریلی کے آخری روز چھٹی کے باعث شائقین بھی بڑی تعداد میں ریلی سے محظوظ ہوتے رہے، ریس میں کامیاب ہونے والے تمام کیٹیگریز کے ریسرز میں مظفر گڑھ کے سرکٹ ہاؤس میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید