لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون پولیو ورکر کا سر پھٹ گیا اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حملے میں خاتون ورکر کے سر پر اینٹ لگنے سے زخم آئے جبکہ اس کی اسکوٹی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پولیو ورکر نے بچوں کو ویکسین پلانے کی کوشش کی، انسداد پولیو مہم کے دوران ملزمہ نے بچوں کو ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور ورکر کے سمجھانے پر مشتعل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اس کی دو بیٹیوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا، واقعے کے بعد انسداد پولیو ٹیم کے انچارج کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزمہ اور اس کے دو بیٹے واقعے کے بعد فرار ہو گئے، جس کی تلاش جاری ہے۔