• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی علی نے کتنی شادیاں کیں؟ بالی ووڈ کو کیوں چھوڑا؟

بھارت کے مشہور گلوکار، نغمہ نگار اور اداکار لکی علی نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے 3 مختلف ممالک میں شادیاں کیں اور کوئی بھی کامیاب نہ رہی۔

67 سالہ لکی علی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور تین مختلف ممالک میں 3 شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

انہوں نے دوران گفتگو فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی، خاندان سے جڑے جذباتی رشتوں پر بھی بات کی اور کہا کہ میرے مطابق محبت اور تعلق شادی سے زیادہ دیرپا ہوتے ہیں۔

لکی علی نے مزید کہا کہ بالی ووڈ سے 2015ء میں بدسلوکی اور بوریت کے باعث دور ہوا، آج بھی اپنی موسیقی میں سچائی کو ہی اصل بنیاد مانتا ہوں، لوگ خالص فن کو ضرورت سنتے ہیں ورنہ رد کردیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے تین مختلف ممالک امریکا، ایران اور برطانیہ سے شادیاں کیں، جو ختم ہوگئیں لیکن محبت اور احترام کا رشتہ آج بھی قائم ہے۔

مشہور گلوکار اور نغمہ نگار نے یہ بھی کہا کہ آج بھی اپنے بچوں سے جڑا ہوا ہوں، محبت کو ہی بہترین تربیت مانتا ہوں، میرا ہر رشتہ آج بھی زندہ ہے۔

لکی علی کا کہنا تھا کہ میرے والد مشہور کامیڈین محمود علی اور دادا دادی کا گھر بھی مختلف ثقافتوں کا مزاج لیے ہوئے تھا، مینا کماری میری خالہ تھیں، جنہیں میں اپنی ماں جیسی مانتا تھا اور اُن سے ملنے کےلیے اسکول سے بھاگ جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمیٰ اور اوم پوری سے بہت کچھ سیکھا ہے، شوبز میں خود کو وہ الگ محسوس کرتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید