کراچی (نیوز ڈیسک) بہار کی سیاسی تاریخ میں رابڑی دیوی کا کردار منفرد رہا ہے، جو گھریلو خاتون سے تین بار کی وزیر اعلیٰ بنیں۔ 25جولائی 1997 کو لالو پرساد یادو کو فوڈر اسکیم کے الزامات کے دوران گرفتاری کے خطرے کے باعث انہوں نے اپنی بیوی ربڑی دیوی کو بہار کی وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کیا، جس سے خاندان کی سیاسی طاقت برقرار رہی۔ ربڑی دیوی 1997 سے 2005 تک تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہیں اور بہار کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بھی تھیں، مگر ان کا دور کرپشن الزامات اور “لاچیلا” کردار کے سبب متنازع رہا۔ 1999 میں صدر کی سفارش پر ان کی حکومت عارضی طور پر برخاست ہوئی مگر ایک ماہ بعد بحال کر دی گئی۔