لاہور(نمائندگان جنگ) گجرات ، شیخوپورہ،حافظ آباد ، حویلی لکھا ،اوکاڑہ کینٹ،کامونکی میں مختلف واقعات میں 6 افراد نےخودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق گجرات میں گھریلوحالات سے دلبرداشتہ 22سالہ ثاقب اورشیخوپورہ میںتھانہ صدر کے علاقہ مرزا ورکاں روڈ کے رہائشی محمد نعیم کی جواں سالہ بیٹی ماریہ بی بی نے گھریلو ناچاکی سے عاجز آکر زہریلی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگالیا،حافظ آباد کے نواحی گاؤں بھون خورد میں گھریلو ناچاقی پر چار بچوں کی ماں عبد الرشید کی بیٹی رخسانہ کوثر نے نہر میں کود کر خود کشی کرلی جس کی شادی پندرہ سال قبل چک بھٹی کے رہائشی محمد ادریس کے ساتھ ہوئی ،وہکئی ماہ سے شوہر سے ناراض ہوکر میکے میں رہ رہی تھی۔ گذشتہ روز والد نے اسےسسرال جانے کو کہا تو اس نے مشتعل ہو کر قریبی نہر میں کودکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔۔ تھانہ حویلی لکھا کے علاقہ میں25سالہ نوجوان بلبل ولد اسلم کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہو گیا۔دلبرداشتہ ہو کر نوجوان بلبل گھر سے باہر آیا ۔گائوں میں درخت کے ساتھ پھندا لیکرجان گنوادی۔کامونکی میں گذشتہ روز دیون ریلوے پھاٹک کے نزدیک نامعلوم شخص نےٹرین عوامی ایکسپریس کے آگےکودکرخودکشی کرلی،کامونکی میں ٹرین کے آگےکود کر پینتیس سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔