• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ اور 38 فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک پرواز کی متبادل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازیں اور لاہور دبئی کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

قومی ایئر لائن کی بھی کراچی اسکردو کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق غیرملکی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لیے پرواز واپس تہران اتار لی گئی، اسلام آباد کراچی کی 10 پروازوں میں1 سے ساڑھے 6 گھنٹے تک تاخیر ہے جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی 9 پروازوں میں 1 سے 10 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

نجی ایئر کی اسلام آباد ابوظبی کی 2 پروازوں میں 10 گھنٹے، لاہور ایئر پورٹ کی 8 پروازوں میں 1 سے 2 گھنٹے جبکہ کراچی ایئر پورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 8 گھنٹے تک تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی جدہ کی پرواز میں ساڑھے 8 گھنٹے جبکہ کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید