• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ‏ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، اللّٰہ تعالیٰ عرفان صدیقی کو جنت کے اعلیٰ درجات عطاء فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔

قومی خبریں سے مزید