• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں سنائے جانے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلادیش کی برطرف سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم سے متعلق مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق استغاثہ کا کہنا ہے کہ 13 نومبر کی سماعت میں عدالت فیصلے کی تاریخ کا اعلان کرے گی، استغاثہ نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف سزائے موت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

دوسری جانب کالعدم عوامی لیگ نے جمعرات کو ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، کشیدگی کے پیشِ نظر بنگلادیش کے سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

شیخ حسینہ پر 2024 میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق بنگلادیش مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید