• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا اسرائیل مخالف برطانوی صحافی سمیع حمدی کو رہا کرنے کا فیصلہ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے برطانوی صحافی اور فلسطین کے حامی تبصرہ نگار سمیع حمدی کو دو ہفتے سے زائد قید میں رکھنے کے بعد رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سمیع حمدی کے وکلاء اور اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ جلد اپنے وطن واپس آ جائیں گے۔

35 سالہ سمیع حمدی کو 26 اکتوبر کو سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر امریکی محکمۂ داخلہ کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ایجنسی نے حراست میں لیا تھا۔ 

سمیع حمدی امریکا میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اپنی تقریری مہم کے دوران سفر کر رہے تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق سمیع حمدی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ حمدی کو صرف اِن کے فلسطین کے حق میں مؤقف رکھنے اور اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکومت نے اِن کا ویزا بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کیا اور بعد میں ’ویزے کی مدت سے تجاوز کر جانے‘ کا بےتُکا الزام لگا کر گرفتار کر لیا۔

سمیع حمدی کے وکلاء نے کہا کہ اِن کے کلائنٹ پر کسی قسم کے جرم یا سیکیورٹی خطرے کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ حمدی کی گرفتاری اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید