• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کرکٹر راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق راشد خان کی نئی دلہن افغان نژاد ہیں تاہم پہلی بیوی کے حوالے سے وہ خاموش ہیں۔

راشد خان نے نیدر لینڈ میں چیریٹی ایونٹ کی ایک تقریب کے دوران ایک خاتون کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر تصدیق کی تھی۔


 اپنی حالیہ انسٹا گرام  پوسٹ میں افغان ٹی 20 کپتان نے لکھا کہ انہوں نے 2 اگست 2025ء کو زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے ایسی عورت سے نکاح کیا جو محبت کی مثال ہے۔

راشد خان نے وضاحت کی کہ ’میں حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک تقریب میں لے کر گیا اور بدقسمتی سے اتنی سادہ سی بات پر مفروضے بنائے جا رہے ہیں۔‘

قبل ازیں گزشتہ سال اکتوبر 2024ء میں  راشد خان نے  افغان دارالحکومت کابل میں پہلی شادی میں کی تھی۔ اس تقریب میں انکے دوستوں اور ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کہ تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید