اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج وکلاء کی کم تعداد عدالتوں میں پیش ہوئی، وکلاء صرف ارجنٹ کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
زیادہ تر وکلاء عدالت میں پیش ہو کر التواء کی استدعا کر رہے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے واقع کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بار کونسل نے وکلاء و سائلین کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔