• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کی اسلام آباد اور وانا حملوں کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے دارالاحکومت اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں دھماکے اور وانا میں تعلیمی مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، دھماکوں اور حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور وانا میں دہشت گرد حملے افسوسناک ہیں، اسلامی امارت افغانستان نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید