ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج 46 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ قومی ایئر کی آج کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پرواز پی کے 302 میں 7 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 10 پروازویں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔
کراچی کی 4، ملتان 3، فیصل آباد ایک، سیالکوٹ 4 اور پشاور کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی 4 پروازوں میں 3 سے ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے۔
غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہے جس کی روانگی آج ہی متوقع ہے۔