• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نینو بنانا کے بعد نیا جنون: میٹو (Meitu) کے ’AI اسنو فوٹو ایفیکٹ‘ نے دھوم مچادی

تصویر:سوشل میڈیا
تصویر:سوشل میڈیا

نینو بنانا کے بعد ایک اور اے آئی فوٹو ٹرینڈ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، چینی ایپ کمپنی میٹو (Meitu) نے اپنی نئی خصوصیت اے آئی اسنو فوٹو ایفیکٹ کے ذریعے دنیا بھر میں صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ فیچر صارفین کی عام سی سیلفیوں کو خوابناک، برف سے ڈھکے دلکش پورٹریٹس میں بدل دیتا ہے جو انتہائی حقیقی (hyper-realistic) دکھائی دیتا ہے۔

ایپ کے اس ایفیکٹ میں چہرے کی خوبصورتی کو نکھارا جاتا ہے، رنگت کو حسین کیا جاتا ہے اور پس منظر میں دلکش برفیلا ماحول تخلیق کیا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ٹرینڈ کی مقبولیت محض اتفاق نہیں بلکہ ڈیولپرز نے موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی اس کا اجراء کیا ہے تاکہ صارفین کی موسم سے جڑی جمالیاتی دلچسپی کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

میٹو ایپ میں اے آئی اسنو ایفیکٹ استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے Meitu App ڈاؤن لوڈ کریں اور کھولیں، اے آئی اسنو ایفیکٹ کا آپشن منتخب کریں، اپنی تصویر اپ لوڈ کریں پھر اے آئی کا جادو دیکھیں، اس کے بعد تصویر محفوظ کریں اور شیئر کریں۔

یاد رہے کہ یہ فیچر صرف تین دن کے لیے مفت دستیاب ہے، جس کے بعد صرف ادائیگی کرنے والے صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید